تھانے قومی اثاثہ ہیں، ان کی دیکھ بھال ہمارے فرائض کا حصہ ہے ، ڈی پی او

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:26

اوکاڑہ۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)تھانے قومی اثاثہ ہیںاور ان کی دیکھ بھال ہمارے فرائض کا حصہ ہے ،ایس ایچ او زاورمحرران کی اولین ڈیوٹی ہے کہ وہ اپنی جائے تعیناتی پر سرکاری املاک اورریکارڈ کی حفاظت کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ محمدفیصل رانانے تھانہ شیر گڑھ کا ملاحظہ کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ ریکارڈیافتہ افراداوربری شہرت کے حامل لوگوںپرکڑی نظررکھیںاور ٹھوس ثبوت کی صورت میںمجرمان کے خلاف قانونی کارروائی کریں،ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانانے تھانہ کی عمارت ،حوالات ،ریکارڈ،زیرتفتیش مقدمات اورمالخانہ کا جائزہ لیا ،اسلحہ چیک کیااورحوالاتیوںسے بھی دریافت کیا،انہوںنے ایس ایچ او سب انسپکٹرراضون بھٹی اورمحرر کی ریکارڈ کی عدم تعمیل پر سخت سرزنش کی ۔ اس مو قع پرشیر گڑھ کی انجمن تاجران کے وفودنے بھی ملاقات کی اور امن و امان کے قیام کیلئے ان کی خدمات پرانہیںزبردست خراج تحسین پیش کیا ۔