جامعہ کراچی، انسٹیٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن کے زیر اہتمام دوروزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن کے زیر اہتمام اور پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کی معاونت سے منعقدہ دوروزہ ورکشاپ بعنوان: ’’پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے جرمنی کی جسٹیس لیبگ یونیورسٹی(گیسن ) کے پروفیسر ڈاکٹر ہانزوورنرکوئیرونے خطاب کرتے ہوئے محققین کو روایتی اور غیر روایتی فصلوں کی کیمیائی اور فعلیاتی تحقیق کے اہم امور سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیم اور تھور زدہ زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لئے یہ تحقیق معاون ثابت ہوسکتی ہے جس سے ماحولیاتی تحفظ کا حصول بھی ممکن ہے۔نوجوان محققین نے مذکورہ ورکشاپ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ ورکشاپ کے دوسرے روز (۴دسمبر ) کو چین سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر شائوجن لیو،ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر بینوبوئیر اور ممتاز پاکستانی سائنسدان بھی کلرزدہ زمینوں پر کاشت کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :