اینٹی کرپشن جامشورو کی کارروائی ،سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن حیدرآباد گرفتار

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:26

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) اینٹی کرپشن جامشورو کے ہاتھوں سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن حیدرآباد گرفتار ریٹائرڈ ملازم کو دوبارہ تنخواہوں دی گئی تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن جامشورو کے انسپکٹر محمد موسیٰ بروہی نے تھانہ بولا خان سے سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن حیدرآباد اللہ بچایو خاصخیلی کو گرفتار کر کے جامشورو آفس منتقل کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مقدمہ نمبر 04/2016کے تحت ایس ڈی او سہون خمیسو خان برڈو ،ڈی ڈی او دین محمد کھوسو ،سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن اللہ بچایو خاصخیلی ،اسسٹنٹ غلام محمد میمن ،بل کلرک ارشاد علی قریشی سپر وائزر عبدالستار میمن اور پی ایس ٹی اشرف ملاح سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے مزکورہ افراد نے محمد اشرف ملاح جو کہ 1998میں ریٹائرڈ ہو کر سعودی عرب منتقل ہو گئے تھے اور سال 2016میں یہاں پہنچے ہیں اور واپسی کے بعد انہیں سال 1999میں جنوری سے مئی اور جولائی سے دسمبر 1998میں تنخواہوں کے بل تیار کر کے 46ہزار 123روپے تک کا بل تار کر کے رقم نکالی گئی جبکہ مزکورہ شخص کو سیکرٹری سروسز نے ان فٹ بھی کیا تھا بل پر سابق ڈائریکٹر نے بھی منظوری دی تھی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے مزکورہ سابق ڈائریکٹر اس وقت ریٹائرڈ ہو چکے ہیں جہاں عدالت نے انہیں 50ہزار روپے کے عیوض ضمانت منظور کر لی بعد ازین اینٹی کرپشن نے انہیں رہا کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :