آر پی او ڈیرہ نے شہر ی پر تشدد کا نوٹس لے لیا

ایس ایچ او کینٹ اور انچارج انوسٹی گیشن کینٹ سمیت 3اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:22

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء)آر پی او ڈیرہ نے نوجوان شہر ی پر بہمانہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کینٹاور انچارج انوسٹی گیشن کینٹ سمیت تین اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ،مذکورہ واقعہ کی انکوائری وزیر مال خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور کی شکایت پر آئی جی خیبر پختونخواہ نے آر پی او ڈیرہ کو فوری کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ،اپنے حلقے میں کسی بھی شہری کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دونگا۔

سردارعلی امین خان گنڈہ پور وزیر مال خیبر پختونخواہ۔تفصیلات کے مطابق 20نومبر 2016کو تھانہ کینٹ میں چوری کے الزام میں ایک نوجوان جس کا نام امتیاز علی ولد عبدالروف سکنہ بستی گائیانوالی جو پی ٹی آئی کا کارکن تھا کو کینٹ پولیس نے چوری کے کیس میں تھانہ کینٹ میں اس وقت گرفتار کیا جب وہ پی ٹی آئی کی محکمہ تعلیم سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کے انچارج سمیع اللہ برکی کے ہمراہ تھانہ کینٹ گئے تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے مذکورہ شہری کو تین روز آر آئی یو تھانہ میں قید رکھا اور انتہائی بہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران حالت غیر ہونے پر جس کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا ۔اس دوران شہری کے گھر والوں کو اطلاع دی گئی کہ وہ ہسپتال سے اپنے بندے کو لے جائیں ۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے امتیاز علی کے کچھ اعضاء کام نہیں کررہے اس کی فوری طور پر اطلاع صوبائی وزیر مال خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈہ پور کو دی گئی جنہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے رابطہ کیا جنہوں نے مذکورہ واقعہ کی فوری انکوائری کے لئے آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر درانی کو ہدایات جاری کیں جس پر انہوں نے آر پی او ڈیرہ شیر اکبر کو پشاور میں ہونے والی صوبے کی آر پی او میٹنگ میں اس تشدد کی فوری انکوائری کا حکم جاری کیا جس پر انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خا ن پہنچ کر اس واقعہ کی فوری انکوائری کی جس کے بعد انہوں نے ایس ایچ او کینٹ انسپکٹر ضیاء اللہ ، انچارج شعبہ تفتیش تھانہ کینٹ کاشف ستار اور اے ایس آئی عبدالفغار کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعے کے حوالے سے اس سے قبل پی ٹی آئی کے کارکن امتیاز علی اور کینٹ پولیس کے درمیان صلح نامہ بھی ہوچکا ہے ۔