گومل زام ڈیم نہر کی تکمیل سے ڈیرہ اسما عیل خان، کلاچی اور ٹانک کے ہزاروں کنال زرعی رقبہ ملک میں سبز انقلاب لانے کا باعث بنے گا، چین پاک اقتصادی راہداری کے یہاں سے گذرنے کے بعد اس خطہ میں معاشی انقلاب بھی آئے گا اور میں دیکھ رہا ہوں کہ مستقبل میں ڈیرہ اسما عیل خان پاکستان کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ شہر ہوگا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خان خٹک کا کلاچی میں عوامی اجتماع اور مختلف تقاریب سے خطاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:14

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ گومل زام ڈیم نہر کی تکمیل سے ڈیرہ اسما عیل خان، کلاچی اور ٹانک کے ہزاروں کنال زرعی رقبہ ملک میں سبز انقلاب لانے کا باعث بنے گا، چین پاک اقتصادی راہداری کے یہاں سے گذرنے کے بعد اس خطہ میں معاشی انقلاب بھی آئے گا اور میں دیکھ رہا ہوں کہ مستقبل میں ڈیرہ اسما عیل خان پاکستان کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ شہر ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے کلاچی میں ایک بڑے عوامی اجتماع،اسرار شہید تحصیل سپورٹس سٹڈیم اور نہر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقاریب سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور، ضلع ناظم ڈیرہ عزیز اللہ خان علی زئی، سردار آغاز خان گنڈہ پور، تحصیل ناظم درابن ہمایون خان میاں خیل، تحصیل ناظم کلاچی اکبر خان گنڈہ پور نے بھی خطاب کیا، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ گومل زام ڈیم نہر کی تکمیل سے تحصیل کلاچی کی ستاسی ہزار، ٹانک کی چورانوے ہزار اور ڈیرہ اسما عیل خان کی آٹھ ہزار ایکٹر زمین سیراب ہو گی جس سے یہاں سبز انقلاب آئے گا اور یقینا پورے ملک کی غذائی ضرورت صورف یہی خطہ ہی پوری کرنے کے قابل بن جائے گا، انہوں نے کہا کہ سردار اسرار شہید گنڈہ پور میرے انتہائی قریبی دوست تھے، ان کے والد سردار عنایت اللہ خان گنڈہ پور سے میرا پرانہ ساتھ تھااور اکرام اللہ خان میرے بھائی، کابینہ کے وزیر ہیں اور یہاں کے عوام کو میں کسی بھی صورت میں مایوس نہیں کروں گاانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سیاست چمکانے اور کریڈٹ لینے کے بجائے عوامی خدمت اور عوام کی حالت بدلنے پر یقین رکھتی ہے، اس خطہ میں لفٹ کینال منصوبہ پر کریڈٹ کے دعوے کرنے والے سن لیں کہ چشمہ لفٹ کینال منصوبہ میرے ہی مطالبہ پر منظور کیا گیا، میں نے وفاق سے صوبہ خیبرپختونخواہ کے حصے کے پانی کا معاوضہ طلب کیا، مگر بعد ازاں وفاقی حکومت کے ساتھ ایک میٹنگ میں میں نے کہا کہ اگر وفاق چشمہ لفٹ کینال بناکر دینے کو تیار ہے توصوبہ پانی کا معاوضہ طلب کرنے کے مطالبہ سے دستبردار ہوتا ہے ،جس پر وفاقی حکومت نے فورا یہ مطالبہ تسلیم کیا اس منصوبہ کے لیئے ایک حصہ صوبہ فراہم کرے گا اور د حصے وفاقی حکومت دے گی اور یوں میرے مطالبہ پر صوبہ کو چشمہ لفٹ کینال ملی جس سے اس خطہ میں مذید ترقیا ور خوشحالی کا دور دورہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اسی خطہ سے بھی گذر رہی ہے ، میں نے وفاقی حکومت سے پشاور سے ڈیرہ اسما عیل خان تک ایکپریس وے اور ریلوے ٹریک کا مطالبہ کیا، میرے مطالبہ کو تسلیم کیا گیا اور اب وفاقی حکومت ڈیرہ اسما عیل خان سے پشاور تک ایکپریس وے کی تعمیر کو وفاقی اے ڈی پی میں ڈال چکی ہے، یہ کریڈٹ بھی تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے مگر تختیاں لگانے والے یہاں اپنے نام کی تختیاں لگاکر اپنی سیاست چکمائیں گے جبکہ تحریک انصاف کی سیاست چمکی ہوئی ہے ہمیں سیاست چمکانے کی ضرورت ہی نہیں ہم نؤنے تو عوام کو چہروں کو دمکتا ، چمکتا بنانا ہے اور یہی ایک مثالی طرز حکمرانی کا ثبوت ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ساتھ ساتھ صوبہ خیبرپختونخواہ میں تین انڈسٹریل پارک قائم کئے جائیں گے ایک پارک ڈیرہ اسما عیل خان میں بھی قائم کرنے کی صوبائی حکومت نے منظوری فراہم کردی ہے، یہ صرف ایک انڈسٹریل پارک نہیں ہوگا بلکہ ایک صنعتی شہر ہوگا، ہم چینی حکومت سے اس ضمن میں رابطے میں ہیں کہ یہاں چائینہ بھی کارخانے لگائے تاکہ یہ خطہ پاکستان کا مثالی خطہ بنے اور یہاں کے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کر کے ہمٰیں حکومت دی تو انکو مثالی شہر اور مثالی مستقبل دینا ہمارا فرض ہے، انہوں نے کہا کہ پندرہ ہزار روپے تنخواہ لینے والا پٹواری بنگلوں کا مالک بن جاتا ہے وہ یہ رقم عوام کی جیب سے کاٹتا اور لوٹتا ہے ، اس صوبہ کے عوام کو پٹواری کلچر سے نجات دلانے کے لیئے ہم نے تاریخی اقدامات اٹھائے،

متعلقہ عنوان :