سردار محمد حبیب خان سابق مشیر حکومت کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو سکے گا، فاروق حیدر خان

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) آزاد جموںوکشمیر کے صدر سردار مسعود خان وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ سردار محمد حبیب خان سابق مشیر حکومت کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو سکے گا۔ آج کا دن ہمارے لیے بڑا افسوس اور کرب کا دن ہے کہ ہمارے بزرگ ہر دلعزیز شخصیت ہم سے جدا ہوگئے۔ ہفتہ کو مرحوم کے آبائی گائوںگھڑک میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے صدر سردار مسعود خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آج ہم جس شخصیت کا جنازہ ادا کرنے کے لیے آئے ہیں وہ بڑے عظیم انسان تھے ، ان کی خدمات کو صدیوں یاد رکہا جائے گا۔

صدر آزاد کشمیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے مرحوم سردار محمد حبیب خان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے بھائیو ں سرادر ایم آر خان ریٹائرڈ میجر جنرل ایم رحیم اور ان کے بیٹوں ان کے بہنوئی ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت سردار محمد خورشید خان سے اظہار تعزیت کیا اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آزاد جموںوکشمیر حکومت کے وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز ، وزیر صحت و خزانہ سردار نجیب نقی آزاد جموںوکشمیر احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سردار رفیق محمود خان ، پیپلز پارٹی جموںوکشمیر کے صدر سردار خالد ابراہیم خان ، ریٹائرڈ لفٹینٹ جنرل خالد نواز، سابق سیکرٹری حکومت سردار محمد جاوید ایوب سابق وزیر حکومت سردار طاہر انور خان ، سابق جج سپریم کورٹ سردار محمد صادق خان سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار ارشد نیازی سردار زرار شریف کے علاوہ وکلأ صحافیوں اور ضلعی انتظامیہ کے سربراہان و آفیسران بھی موجود تھے۔