ملکی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، مہرین انور راجہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء)سابق وزیر مملکت مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے ۔ پیپلزپارٹی ملک کی سب سے مقبول جماعت ہے ، اس جماعت نے ہمیشہ ملک و قوم کو مسائل سے نجات دلائی ہے ۔ہفتہ کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پرچل ہی ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا جاسکتا ہے ۔

پیپلزپارٹی آج بھی اپنے ان شہدا کے نظریات اور اصولوں پر عمل کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

بے نظیر کی شہادت کے موقع پر آصف علی زرداری نے مشکل ترین حالات میں بھی یک جہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دیا۔پاکستان ہم سب کا ہے اور اس کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میںمتواتر کامیاب کنونشن سے خطاب کیا ۔ان کنونشن کے انعقاد سے پیپلز پارٹی میں نئی روح پیدا ہوئی ہے اور کارکنوں میں نئے جوش و جذبہ نے جنم لیا ہے۔ہمارے کارکنان پارٹی سے قلبی لگائو رکھتے ہیں اور وہ اس جماعت کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے ہر قسم کی قربانی دی ہے اور اس کے تحفظ کے لئے اہم ترین کردار ادا کیا ہے ۔