گورنر سٹیٹ بنک کا قرضے معاف کرانے والوں کا ریکارڈ پارلیمنٹ میں پیش نہ کرناحکومتی آشیر بار کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر نوشین

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:10

گورنر سٹیٹ بنک کا قرضے معاف کرانے والوں کا ریکارڈ پارلیمنٹ میں پیش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ گورنر سٹیٹ بنک کا قرضے معاف کرانے والوں کا ریکارڈ پارلیمنٹ میں پیش نہ کرناحکومتی آشیر بار کا نتیجہ ہے ۔گزشتہ روزایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پوری قوم چاہتی ہے کہ قرضہ معاف کرانے والوں کے نام منظر عام پرآئیں مگر گورنر سٹیٹ بنک یہ نام بتانے سے انکار کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ سپریم ہے لیکن اس کے باوجود گورنر سٹیٹ بنک پالیمنٹ کی ہدایت پر عمل کرنے سے صاف انکارکررہے ہیں ۔ حکمران کرپشن کے نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ ایک طرف حکمران قرضے معاف کرارہے ہیں دوسری طرف عوام پر مہنگائی کے بم گرارہے ہیں۔ دنیا بھر میں پٹرول کی قیمتیں میں کمی ہوئی ہے اور ہمارا ملک میں اس کی قیمت میں اضافہ کردیاگیا ہے ۔ملک میں پہلے ہی زرعی اجناس کی قیمتیں آسانوں سے باتیں کررہی ہیں اور پھل تو عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں ۔ پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی ۔