مرغی کے گوشت میں کمی، انڈوں کی قیمتیں بڑھ گئی

فارمی مچھلی مارکیٹ میں آنے سے مرغی ‘ بکرا اور گائے کے گوشت کی فروخت میں نمایاں کمی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:10

مرغی کے گوشت میں کمی، انڈوں کی قیمتیں بڑھ گئی
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء)سردی بڑھی نہیں انڈے کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ایک ہفتہ کے دوران انڈے کی قیمتوں میں 20 روپے درجن تک کا اضافہ ہوگیا ہے گزشتہ ہفتے انڈا فی درجن 115 روپے میں فروخت ہورہا تھا جو بڑھ کر 135 روپے فی درجن تک جا پہنچا ہے اس کے برعکس مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے مرغی کا گوشت 20 روپے کلو تک کم ہوا ہے گزشتہ دنوں 190 روپے کلو میں فروخت ہونیوالا مرغی کا گوشت گزشتہ روز 170 روپے کلو میں فروخت ہوتا رہا گوشت مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں گوشت کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے دوسری طرف بڑی تعداد میں فارمی مچھلی مارکیٹ میں آنے سے مرغی ‘ بکرا اور گائے کے گوشت کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔