سرگودھا ، اتوار کو تمام گرجا گھروں کے فول پروف سیکورٹی انتظامات ہوں گے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء)آج اتوار کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ضلع بھر کے تمام گرجا گھروں کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ اجتماعات میں آنیوالے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جائیگا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔