میاں چنوں، جی ٹی روڈ پر تیز رفتارکار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پرسوار دو سالہ بچی اور میاںبیوی شدید زخمی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:07

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) میاں چنوںکے علاقہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتارکار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر دو سالہ بچی اور میاںبیوی شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ذولفقار علی اور اُسکی بیوی فوزیہ اور دو سالہ بچی ملائکہ شدید زخمی ہوگئے،جنہیں فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا،دوسری طرف تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر گائوں44پندرہ ایل کا رہائشی منظور حسین شدید زخمی ہوگیا،جسے فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا ،بعدازاں حالت نازک ہونے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا

متعلقہ عنوان :