لاہور ہائیکورٹ کا بنچ بچوں کے اغواء پر لئے گئے ازخود نوٹس کی سماعت 7 دسمبر کو کرے گا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:05

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تشکیل دیا جانیوالا بنچ بچوں کے اغواء پر لئے گئے ازخود نوٹس کی سماعت 7 دسمبر کو کرے گا۔کیس کی سماعت سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ہوگی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے پنجاب میں بچوں کے اغواء کے واقعات کے پیش نظر ازخود نوٹس لیا تھا ، فاضل عدالت نے آئی جی پنجاب اور متعلقہ محکموں سے اس معاملے پر رپورٹس بھی طلب کررکھی ہیں جبکہ فاضل عدالت بچوں کے اغواء کے سلسلے میں صوبے بھر سے سائلین اور بچوں کی بازیابی کے بارے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے جو عدالت میں اب تک کی ہونیوالی پیش رفت کے بارے میں عدالت کو آگاہ کرے گی ۔