تیمرگرہ،خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پرتقریب کا انعقاد

خصوصی بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلواور تقاریر پیش کر کے حاضرین سے داد حاصل کی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:04

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء)خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر ارمغان بحالی سنٹر ناصا فہ تالاش میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس کے دوران خصوصی بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلواور تقاریر پیش کر کے حاضرین سے داد حاصل کی ،اس موقع اُ میہ و یلفئیرٹرسٹ کے تعاون سے 50خصوصی افراد بشمول خواتین اور بچوں میں وہیل چئیرز،الات سماعت ،چشمے اور سفید چھڑیاں تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ایس ایس پی پشاور راحت خان ،ریسرچ اسکالر محمد ر حیم حقانی،ممتاز قانون دان فضل مالک ایڈوکیٹ و دیگر نے کہا کہ معذور افراد خصوصا بچے سب کے توجہ کے حقدار ہے ، مقر ر ین نے خیراتی اداروں کے سا تھ سا تھ حکومتی سطح پر ان کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات ،تعلیمی اداروں ،اسپتالوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خصوصی سہولیات اور بحالی کے لئے آلات کی فراہمی سمیت سرکاری ملاز متوں اور تعلیم میں خصوصی افراد کے لئے 2فیصد کو ٹے پر عمل در آمد یقینی بنانے کے مطالبے کئے ،مقر ر ین نے کہا کہ خصوصی افراد کے عالمی د ن کا مقصد لوگوں کی توجہ ان افراد کی مسائل کی طر ف مبذو ل کر وانا ہے ،غیر سر کاری اداروں کے سا تھ سا تھ سر کاری اداروں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو خصوصی افراد کی بحالی کے لئے بھر پور کردار ادا کرناہو گا ۔

۔