پانامہ لیک کے معاملے میں سپریم کورٹ سے محمد نواز شریف کو حق سچ سے فتح ہوگی، عابد شیر علی

ہم دھرنوں اور لانگ مارچ سے نہیں ڈرتے ہم آیندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی سے عوام میں جائیں گے بلاول بھٹو کو یہ بتا دینا چاہتا ہو ں پیپلزپارٹی پنجاب میں صرف پانچ فیصد رہی گئی ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری نے انتخابات میں کیا مقابلہ کرنا،وہ توخود ایک پٹاخے سے ڈر جاتے ہیں ہماری حکومت کا وژن ملک سے اندھیروں کا خاتمہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا نعرہ لوڈشیڈنگ فری پاکستان ہے اس سلسلہ میں ہم جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، وزیر مملکت کا چناب نگر میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پانامہ لیک کے معاملے میں سپریم کورٹ سے محمد نواز شریف کو حق سچ سے فتح ہوگی ہم دھرنوں اور لانگ مارچ سے نہیں ڈرتے ہم آیندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی سے عوام میں جائیں گے اور مسلم لیگ ن 90فیصد نشستیں حاصل کریں گی اور دوبارہ منتخب ہو کر عوام کی خدمت رکھیں گے ،بلاول بھٹو کو یہ بتا دینا چاہتا ہو ں پیپلزپارٹی پنجاب میں صرف پانچ فیصد رہی گئی ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کاانتخابات میں کیا مقابلہ کرنا ہے وہ توخود ایک پٹاخے سے ڈر جاتے ہیں، ہماری حکومت کا وژن ملک سے اندھیروں کا خاتمہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا نعرہ لوڈشیڈنگ فری پاکستان ہے اس سلسلہ میں ہم جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں آن لائن کے مطابق یہ باتیں انہوں نے چناب نگر میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں،انہوں نے کہا اس گرڈ اسٹیشن سے لالیاں اور چناب نگر کے عوام کو بجلی کی لوڈ کی کمی اور ترسیل میں رکاوٹ کا خاتمہ ہوگاجس سے اس علاقے میں صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا اور علاقے کے لوگوں کوروزگار کے موقعے ملے گے جس سے لوگوں کو بنیادی سہولتیں ان کی دھلیز پر ملے گئیںانہوں نے کہا کہ ہمارے اقتدار سے پہلے ملک میں لوڈ شیڈنگ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ہوتی تھیں جس کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر آئے روز احتجاج کرتے تھے مشرف کے دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے صرف منصوبوں کی تختیوں کا افتتاح ہی کیا گیا جبکہ کوئی عملی کام نہ ہو سکا جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں بجلی کی لوڈشنڈنگ کے خاتمہ کے لئے ر ینٹل پائو کے منصوبوں پر زور دیا گیا لیکن دیر پا منصوبوں پر کوئی توجہ نہ دی گی انہوں نے کہا کہ اب تک00 35 میگاوٹ بجلی سسٹم میں آچکی ہے اور مارچ 2017 تک مذید,000 10 میگاوٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی جس سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مذید کم ہو جائے گا اب شہروں اور صنعتوں میں صفر لوڈشیڈنگ ہے ہم نے بجلی کے تین منصوبوں جن میں بھکی، حویلی بہادر شاہ اور بلوکی میں عوام کے سوارب روپیہ بچایا ہے آج تک ہم پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا انہوں نے کہا کہ موٹروے کی تعمیر سے پاکستان کے تمام صوبے آپس میں جوڑ جائے گے جس کی وجہ کے دور دراز میں رہنے والے ہمارے بھائی پاکستان کی ترقی میںعملی طور پر شامل ہو جائے گے اس موقع منصوبے کی وقت سے پہلے تعمیر پر اچھی کارکردگی کی بنیادی پر ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا بھی اعلان کیا اس سے قبل چیئر مین فیسکورشید احمد اسلم نے اس منصوبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ 27 مارچ 2015 ء کو اس کا افتتاح کیا اور یہ مدت تعمیر سے تین ماہ پہلے مکمل ہوگیا جو آپ کے سامنے ہے اور اس پر34 کروڑ روپے کی لاگت آئی جو بہتر ٹیم ورک انجینروں اور ورکروں کے شب و روز کا نتیجہ ہے ایک اور 220 کے وی کا گرڈ اسٹیشن کے منصوبے کا افتتاح مارچ 2017 میں لالیاں کے مقام پر کیا جائے گا جس پر دو ارب روپے لاگت آئے گی ممبر قومی اسمبلی غلام محمد لالی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت ناصرف لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے شب و روز کام کر رہی ہے بلکہ عوام کی ترقی کے بہت سے منصوبے بھی زیر تعمیر ہیں اس موقع پر اہلیاں علاقہ کے علاوہ فیسکو ملازمین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت ہے ۔