صو بائی حکومت نے 1ارب 10کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے بٹ خیلہ سٹی بائی پاس سمیت پبلک لا ئبریر ی اور یونیورسٹی کیمپس کی منظوری دے دی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:04

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) صو بائی حکومت نے 1ارب 10کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے بٹ خیلہ سٹی بائی پاس جیسے اہم منصوبے سمیت پبلک لا ئبریر ی اور یونیورسٹی کیمپس کی منظوری دے دی ورلڈ بنک کی مالی امداد سے بننے والے بائی پاس کی چوڑائی80 فٹ جبکہ یہ پیران خار ہو تا ہوا کر کینال روڈسے باڈوان چوک تک جائے گا وزیر اعلیٰ کے معاو ن خصو صی برائے بہبود آبادی شکیل خان ایڈوکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں کو ان ترقیاتی سکیموں بارے بریفنگ میں بتایا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے گیٹ وے اور اہم تجارتی مرکز بٹ خیلہ سٹی کے ٹریفک جام اور سڑک کی بندش کے انتہائی سنگین مسئلے کے مستقل اور دیر پا حل کیلئے اپنی نوعیت کے اہم منصوبے بٹ خیلہ سٹی بائی پاس کی منظوری دے دی گئی ہے انھوں نے کہا کہ ورلڈ بنک کی مالی امداد سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے گااس کے علاوہ5کروڑ روپے کی لاگت سے بٹ خیلہ میں پبلک لائبریری بھی تعمیر کی جائے گی تاکہ عوام اور خصو صا نوجوانوںکو کتب بینی اور مطالعے کی جانب راغب کیا جا سکے انھوں نے کہا کہ حکومت کی تعلیم کے فروغ کی پالیسی کے تحت بٹ خیلہ میں یونیورسٹی کیمپس بہت جلد کھول دیا جائے گا تاکہ طلبا وطالبات کو گھر کی دہلیز پر تعلیم کے حصول کی سہولت مل سکے انھوں نے علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح کے ان منصوبوں کی منظوری پر اپنی اور ملاکنڈ کے عوام کی طرف سے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا شکر یہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میںمواصلات اور تعلیم کے شعبے میں خوب ترقی کریں گا ۔