کیسکولیبر یونین بلوچستان کی جانب سے سیرینا ہوٹل لیبر یونین کے 60 سے زیادہ محنت کشوں کی گرفتاری کی شدید مذمت

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) کیسکولیبر یونین بلوچستان کے صدر صفدر کرد جنرل سیکر ٹری پیر محمد کا کڑ غلام حیدر مینگل چوہدری ارشاد حاجی عبدلحکیم حاجی عبدالمجید آصف شاہوانی عزیزاحمدسارنگزئی نے سیرینا ہوٹل لیبر یونین کے 60 سے زیادہ محنت کشوں کی گرفتاری اورہوٹل انتظامیہ کے جانب سے بے بنیاد مقدمات قائم کرنے اوربے روزگار کرنے کی کوشش کے مذمت کرتے ہو ئے مطالبہ کیا کہ گرفتار محنت کشوں کو پوری طور رہا کرکے ان پر درج بے بنیاد مقدمات ختم کی جائیں محنت کشوں کی بے روز گا ر کرنے کی کوشش ختم کی جائیں انھوں نے کہا کہ بغیر کسی وجہ گرفتاری اور نوکری معطل کرنا ملکی اور بین الاقوامی لیبر قوانین کی کھلم کھلا وزی ہے انھوں نے کہاکہ کیسکو لیبر یونین کسی بھی صورت میں محنت کشوں پر ظلم وجبربرداشت نہیں کریں گے ہم سرینا ہو ٹل لیبر یونین کے ساتھ ہے اور ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہے انھوں نے سرینا ہوٹل کے انتطامیہ مطالبہ کیا کہ گرفتار محنت کشوں کو رہا کریں ان پر قائم بے بنیاد مقدمات ختم تمام ملازمین کواپنے سابقہ پوزیشنوں پر بحا کرکے درپیش مسائل کو مزاکرات کے زریعے حل کریں ۔

متعلقہ عنوان :