عارف والا، میونسپل کمیٹی کے نومنتخب مخصوص بلدیاتی 10 کونسلروں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:00

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) میونسپل کمیٹی عارفوالا کے نومنتخب مخصوص بلدیاتی 10 کونسلروں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ان سے حلف ریٹرننگ آفیسر عارفوالا عدنان فرید آفریدی نے لیا حلف اٹھا نے والوں میں پانچ خواتین کونسلر رابعہ لطیف ،شگفتہ ناز، سعدیہ الطاف ، فرزانہ بتول ، آمنہ خاتون،یوتھ کونسلر رائے سلمان حیدر ، لیبر کونسلر رانا مجاہد خاں ، سردار وارث ڈوگر اور اقلیتی کونسلر باور صدیق مسیح ۔ندیم مسیح شامل ہیں

متعلقہ عنوان :