معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر قلات میں تقریب کا انعقاد

اقوام عالم میں معزور افراد کو جو عزت اور مقام دیا جاتا ہیں وہ انتہائی اہمیت کا حامل ہیں، مقررین

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:46

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء)انجمن معزوران قلات کی جانب سے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر قلات میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر کثیر تعداد میں انجمن معزوران کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر انجمن معزوران کے صدر جمیل احمد ساسولی جنرل سیکریٹری سفرخان محمد حسنی فنانس سیکریٹری عبدالقیوم محمد علی احمد خان اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اقوام عالم میں معزور افراد کو جو عزت اور مقام دیا جاتا ہیں وہ انتہائی اہمیت کا حامل ہیں مگر پاکستان میں خصوصی افراد کے لیئے قانون بنانے کے باوجود اس پر عمل در آمد نہیں ہو تا بلکہ ان کے ساتھ نامناسب رویہ رکھا جاتا ہیں اور ان کے حقوق کو بھی نظر انداز کیا جاتا ہیں اخبارات اور حکومتی ایوانوں میں نمائیندے معزروں کے ملازمتوں میں دو فیصد کا علان تو کرتے ہیں مگر اس پر عمل در آمد نہیں کیا جاتا جو کہ ہمارے لیئے تکلیف دہ بات ہیں معزوروں عالمی دن کے موقع پر اس تقریب کے توسط سے ہم وزیر آعظم پاکستان و صدر پاکستان گورنر و ویزر آعلیٰ بلوچ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ چیف سیکریٹری بلوچستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ معزوروں کے کوٹے پر مکمل طور پر عملدرآمد کرواکر معزوروں کو انکا حق دلائیں کیونکہ ضلع قلات میں معزوروں کو ملازمتوں میں تاحال کوٹے کے مطابق حق نہیں دیا گیا۔