ڈیرہ مرادجمالی شہر میں بدامنی اورٹارگیٹ کلنگ کے واقعات سے عوام اور پولیس کے جوان عدم تحفظ کا شکارہوکر خوف وہراس میں مبتلا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:46

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) نصیرآبادعوامی آوازکے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈیرہ مرادجمالی شہر میں بدامنی اورٹارگیٹ کلنگ کے واقعات سے عوام اور پولیس کے جوان عدم تحفظ کا شکارہوکر خوف وحراس میں مبتلاہوگئے ہیں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال باعث تشویش ہے شہر کو پرامن بناناپولیس کی بھاری اور اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے قیام امن کے لئے پولیس اور قانون نافذکرنے والوں اداروں کو ایکشن میں آناہوگااب بھی پولیس خاموش رہی تویہ پولیس کی مایوس کن کارکردگی ثابت ہوگی جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نصیرآبادعوامی آواز ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جسکا حالیہ دنوں میڈیا میں اسکے اغراض ومقاصد کے حوالے سے آگاہی دی گئی نصیرآباد عوامی آواز ہر ظلم ذیادتی ناانصافی اور عوامی مسائل کواجاگرکرنے سمیت امن وامان کی مکمل بحالی کے لئے اپنا کردار اداکریگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ نصیرآباد پولیس شہریوں کے جان ومال عزت نفس کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پولیس ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اپنا بھرپور کردار اداکرے ۔

متعلقہ عنوان :