میانوالی میں ساڑھے 3 فٹ کے فیاض کو خوابوں کی شہزادی مل گئی

مدیحہ نورین بھی سرخ عروسی جوڑے میں سجی ایک گڑیا کی طرح لگ رہی تھی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:44

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء)میانوالی میں ساڑھے 3 فٹ کے فیاض کو خوابوں کی شہزادی مل گئی۔ میانوالی کے علاقہ پپلاں کا ساڑھے تین فٹ کا سالہ فیاض احمد میانوالی شہرکے محلہ یتیم خانہ کی تین فٹ کی مدیحہ نورین کو اپنا جیون ساتھی بنا کرلے گیا۔

(جاری ہے)

27 سالہ فیاض احمد جب بارات لے کرآیا تو بہت خوش تھا، سرپرکلاہ سجائے اورگلے میں مالا لٹکائے فیاض سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا اور دوست احباب پکڑ پکڑ کر اسے رقص کراتے رہے۔مدیحہ نورین بھی سرخ عروسی جوڑے میں سجی ایک گڑیا کی طرح لگ رہی تھی، سب نے نیک تمناؤں اور نئے سفر کی کامیابی کے لیے دعاؤں کے ساتھ اس خوبصورت جوڑے کو رخصت کیا۔