کرپٹ و غیر قانونی اقدامات میں ملوث افسران کے خلاف گھیرا تنگ ‘ پنجاب حکومت نے پیڈ ایکٹ 2006میں ترمیم کرنے کی منظوری دیدی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت نے کرپٹ و غیر قانونی اقدامات میں ملوث افسران کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ‘ پنجاب حکومت نے پیڈ ایکٹ 2006میں ترمیم کرنے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹینڈنگ کمیٹی نے بھی اس کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت انکوائری افسران 90 روز کے بجائے 60 روز میں رپورٹ دیں گے جبکہ ریٹائرڈ کرپٹ افسران کے نام بھی شامل تفتیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ترمیم کے بعد چیف سیکرٹری نے تمام افسران کو جاری تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :