Live Updates

تحریک انصاف نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ترقیاتی فنڈز میں کرپشن کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) تحریک انصاف نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ترقیاتی فنڈز میں کرپشن کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے جس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں صوبائی حکومت کی طرف سے جاری 5 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے 3 ایس ای، 8 ایکسین اور 18 ایس ڈی اوز نے متعلقہ ارکان اسمبلی کی ملی بھگت سے کرپشن کی نذر کردیئے، اہم شخصیات نے افسران کیخلاف انکوائریوں کو ردی کی نذرکر دیا ہیجب کہ اس ضمن میں ڈی جی اینٹی کرپشن نے بھی کارروائی کا دائرہ وسیع کرلیا۔

تحریک التوائے کار میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی نے 16-2015 کے بجٹ میں برساتی پانی کی زدمیں آنے والی لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی کی سفارشات پر 5 ارب روپے کے فنڈز پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو جاری کیے جنہیں مقامی سیاسی شخصیات اور محکمہ کے 3 ایس ای،8 ایکسین اور 18 ایس ڈی اوز نے مبینہ ملی بھگت کرکے کرپشن کی نذرکرلیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات