سوشل ویلفیئر معذور افراد کو ویل چیئرز اور دیگر آلات کی فراہمی کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر مسرت جبین

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:01

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) معذروں کے عالمی دن کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی بلوچستان رورل اسپورٹ پروگرام اور دیگر نجی تنظیموں کی جانب سے بوائے اسکائوٹس میں ایک تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر مسرت جبین تھی، تقریب سے بی آر ایس پی کے سربراہ نادر گل، مسرت جبین ، سلطان ترین اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت معذروں کی کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کے افراد ہی ہے ،انہیں کسی طرح بھی نظر انداز نہ کریںکیونکہ معذور افراد میں بے پنا ہ صلاحیتں موجود ہے وہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں اپنی خدمات بہتر انداز میں سرانجام دے سکتے ہیں تاہم معذروں کے کوٹے کو 2فیصد سے بڑھا 5فیصد کیا جائے،ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر مسرت جبین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل ویلفیئر معذور افراد کو ویل چیئرز اور دیگر آلات کی فراہمی کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب کی میں شرکت کرکے مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معذور افراد سے نفرت کی بجائے انہیں ہماری طرف سے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہیں ،بی آر ایس پی کے سربراہ نادر گل نے کہا کہ بلوچستان کے 40یونین کونسلوں میں خصوصی طور پر جبکہ 22اضلاع میں مختلف پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں جس میں صحت ،تعلیم ،انفراسٹکچر شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم صوبے کی دیہی علاقوں میں جاکر معذور افراد سمیت عوام کو درپیش مختلف مشکلا ت کے حل کے لیے کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں معذور وں کا عالمی دن منایا جارہا ہے تاکہ معذور افراد کو یہ احساس دلائی جائیں کہ وہ بھی ہمارے معاشرے کے افرا د ہے اور بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں وہ اپنے اپ کو معذور نہ سمجھے بلکہ ایک بہترین شہری کی طرح اپنے ملک اور قوم کی خدمت کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :