پاکستان حقانی نیٹ ورک کیلئے مقدس جگہ ہے۔جنرل جان نکولسن
حقانی نیٹ ورک امریکہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے،اگلے ہفتے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کروںگا،افغان فوج کوبدعنوانی اورقیادت کے مسائل کاسامنا ہے،بدعنوانی کے باعث چوکیوں پرفوجیوں کےپاس نہ پانی،خوراک اورگولہ بارودبھی موجودنہیںہے۔افغانستان میں اتحادی افواج کےامریکی کمانڈرکی پینٹاگون میں گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:27
پینٹاگون(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03دسمبر2016ء) :افغانستان میں بین الاقوامی افواج کےامریکی کمانڈرجنرل جان نکولسن نے کہاہے کہ حقانی نیٹ ورک امریکہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے جبکہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کیلئے مقدس جگہ ہے اوروہ وہاں پرلطف اندوز ہورہے ہیں،افغان فوج کوبدعنوانی اورقیادت کے مسائل کاسامنا ہے،بدعنوانی کے باعث چوکیوں پرفوجیوں کےپاس نہ پانی،خوراک اورگولہ بارودبھی موجودنہیںہے۔
انہوں نے پینٹاگون میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ نئے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے منتظر ہیں۔انکا کہناتھا کہ میں اگلے ہفتے خطے میں واپسی پر ان سے ملاقات کروں گا۔پاکستان کے ساتھ سرحد کے حوالے سے باہمی تعاون کے بہت سے مواقع ہیں ۔ہماری مشترکہ کوششیں دہشتگردی کے خلاف ہیں جو جاری رہیں گی ۔(جاری ہے)
اس لیے ہم مل کر انکے ساتھ آگئے بڑھ کر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
جنرل نکولسن نے کہا کہ بدعنوانی سےافغان سیکیورٹی فورسزکےکچھ حصے بھی متاثرہیں۔ افغانستان کو آیندہ سال فوج میں بدعنوانی اورقیادت کےبڑےچیلنج درپیش ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سیکیورٹی فورسزکےکچھ حصے بھی بدعنوانی سےمتاثر ہیں۔بدعنوانیوں سےمیدان جنگ میں فوجیوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہورہی ہے۔جنرل جان نکولسن نے کہا کہ افغان فورسزکا اب بھی ملک کی دوتہائی آبادی پرکنٹرول ہے۔انہوں نے کہاکہ افغان فورسز کا اب بھی ملک کی دو تہائی آبادی پر کنٹرول ہے تاہم رواں سال ستمبر سے یہ تعداد 68 فیصد سے کم ہو کر 64 فیصد ہو گئی ہے۔نکولسن نے کہا کہ اس کمی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ طالبان نے زیادہ علاقے پر قبضہ کر لیا ہے تاہم زیادہ آبادی وہاں ہے جہاں" لڑائی" ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی 10 فیصد سے کم آبادی طالبان کے کنٹرول میں ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے حملوں کے دوران افغان فورسز ان پر غالب رہی ہیں۔امریکی جنرل نے مزید کہا کہ طالبان کی طرف سے "بڑی" حملے کرنے کی صلاحیت ختم ہو گئی ہے اور انہوں نے شہروں کو الگ تھلگ کرنے اور لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنیکی کوشش میں چوکیوں پر چھوٹے پیمانے پر حملے کیے ہیں۔نکولسن نے کہا کہ عسکریت پسند گروپ نے اگست کے بعد سے افغانستان میں صوبائی دارالحکومت پر قبضے کرنے کی آٹھ بار کوشش کی ہے۔ان کی ہر ایک کوشش ناکام ہو گئی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.