اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام, پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے 43ویں بیچ پر مشتمل وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات
ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:38
(جاری ہے)
آئی جی سندھ نے کانفرنس میں خطاب کے دوران ذیرتربیت پولیس افسران سے کہا کہ عام پبلک کے احترام اور ان سے اچھے تعلقات کو اپنے فرائضِ منصبی میں خاص اہمیت دیں جو آپ کی عملی زندگی کو ناصرف کامیاب بنائیں گے بلکہ ایک پولیس افسر کی حیثیت میں آپکی نمایاں کارکردگی کی وجہ بھی بنیں گے ۔
انہوِں نے مذید کہا کہ دور حاضر کے تقاضوں اور جرائم کے نت نئے طریقوں کے پیش نظر اشد ضروری ہوگیا ہے کہ سائبرکرائم اورانویسٹی گیشن تربیت کو اہمیت دی جائے اور باالخصوص جیوفینسنگ، جیوٹیگنگ تیکنیکس ودیگر جدید آلات سمیت کمپیوٹڑ کے استعمال اور اسکی تعلیم پر خصوصی فوکس رکھا جائے اور ان سے بھرپور طور پر مستفید ہونیکے لیئے محکمانہ سطح پر خصوصی اقدامات کو ممکن بنایا جائے ۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ نے جرائم کے خلاف سندھ پولیس کی کارکردگی کا احاطہ کرتے ہوئے کانفرنس کو بتایا کہ سال 2015-16 ئمیں ابتک دہشت گردی 28.5 فیصد،بھتہ پرچیوں کے واقعات میں 34.2فیصد ,اغواُ برائے تاوان میں9.6فیصد ,ٹارگٹ کلنگز میں79.3فیصد ,قتل میں 31.1فیصد جبکہ ڈکیتی کی وارداتوں میں 21.5فیصد کی شرح سے کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کی جرائم کے خلاف مسلسل کاروائیوں /آپریشنز / معلومات کی بنیاد پر ٹارگٹیٹڈ ایکشن وغیرہ کی بدولت مجموعی طور پر جرائم کی شرح میں 19.5فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے .جبکہ رپورٹ کے مطابق پنجاب اور فاٹا میں جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سندھ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ اور اسکے قیام کے تحت پولیس ریکروٹمنٹ کے جملہ امور کو انتہائی شفاف, غیرجانبدارانہ بنانے کے ساتھ ساتھ خالصتاً میرٹ کو ترجیح دی جارہی ہے علاوہ ازیں پولیس ملازمین کی محکمانہ ترقی کے عمل کو بھی باقاعدہ سینیارٹی لسٹ کی ترتیب اور اسکے تحت ہی یقینی بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سندھ پولیس کے تحت انٹیلی جینس اسکول کے قیام, بم ڈسپوزل یونٹ, کے نائن یونٹ کی اپ گریڈیشن وغیرہ سمیت دیگر ترقیاتی پروجیکٹس پر تمام تر اقدامات جاری ہیں جبکہ شعبہ تفتیش کو مذید مؤثر بنانے کے ضمن میں مقدمات کی تفتیش کی مد میں اٹھنے والے اخراجات کے حوالے سے مقرر کردہ رقم میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر وفد کو سندھ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ دی گئی جبکہ وفد نے بھی اپنی جانب سے آئی جی سندھ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.