چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا لاڑکانہ سے انتخاب لڑنے کا اعلان

2018میں وزیراعظم بنوں گا،انتخاب میں حصہ کے وقت کا تعین پارٹی کرے گی،چچا کو تنگ نہ کریں وہ رور ہا ہے،نوازشریف ہمیں باصلاحیت وزیرداخلہ دیں،ہمیں قابل وزیرداخلہ نہ دیا گیا تو ہمارا نعرہ گو نواز گو ہوگا،وزیراعظم ہائوس اور ایوان صدر پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائے گا،چیئرمین پیپلزپارٹی کا بلاول بھٹو زرداری کا یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:26

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا لاڑکانہ سے انتخاب لڑنے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2018میں وزیراعظم بنوں گا،لاڑکانہ سے انتخابات لڑوں گا ،وقت کا تعین پارٹی کرے گی،چچا کو تنگ نہ کریں وہ رور ہا ہے،نوازشریف ہمیں باصلاحیت وزیرداخلہ دیں،ہمیں قابل وزیرداخلہ نہ دیا گیا تو ہمارا نعرہ گو نواز گو ہوگا،وزیراعظم ہائوس میں اور ایوان صدر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائے گا۔

وہ ہفتہ کو لاہور میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی تمام صوبوں میں موجود ہے،خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی مضبوط ہے،لاڑکانہ سے انتخاب لڑوں گا،وقت کا تعین پارٹی کرے گی،پارٹی میں تبدیلی کا عمل تیز کردیا ہے،نیشنل ایکشن پلان جھنگ کے ضمنی انتخاب کے بعد ختم ہوگیا ہے،27دسمبر تک 4مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا دہشتگردی کی سونامی میں ڈوب رہا ہے،اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو لاہور سمیت پورے ملک سے حکومت مخالف تحریک چلائیں گے،پاکستان اس وقت بڑی مشکل صورتحال سے گزرر رہا ہے،جی ٹی روڈ کی لڑائی میں سیاست کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم صرف پختونخواہ ہی نہیں بلوچستان میں بھی حکومت بناسکتے ہیں،کچھ لوگ پاکستان میں مودی کا سکرپٹ پڑھتے ہیں،پارلیمنٹ ہی ہماری اصل طاقت ہے،اسے مضبوط کرنا ہے،تنظیم سازی کا عمل مکمل ہونے پر عوامی میدان میں اتریں گے