علی بابا چالیس چوروں کا یوم حساب دن بہ دن قریب آرہا ہے ‘ یاسمین راشد

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماڈاکٹر یا سمین راشد نے کہا ہے کہ علی بابا چالیس چوروں کا یوم حساب دن بہ دن قریب آرہا ہے ،پانامہ لیکس نے نواز شر یف اور ان کے درباریوں کو ذہنی مریض بنا رکھاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کا راج قائم ہے، کرپشن نے ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ،ملک میںکرپشن کی ایجاد کے با نی شریف برادران ہیں، نواز شریف کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں میں گر چکا ہے ، ملکی ادارے مفلوج ہوچکے ہیںاور تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ،کوئی بھی ادارہ اپنا کام کر نے کوتیار نہیں کیوںکہ شریف برادارن نے ہر ادارے میں خوشامدی اور ذاتی ملازم بھر تی کر رکھے ہیں ،قومی ادارے مسلسل نقصان میں جبکہ شریف خاندان کا کاروبا ر مسلسل ترقی کر رہاہے ،(ن) لیگ جب بھی اقتدار میںآئی ہے انہوں نے ملک وقوم کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :