چینی کمپنی نے تنزانیہ کے سیلز مین کی پوری زندگی تبدیل کر دی

معمولی کاروباری سیلز مین کو چینی کمپنی میں جنرل منیجر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی چین تنزانیہ میں کسی اور ملک کے مقابلے میں روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کررہا ہے ، چینی سفیر

ہفتہ 3 دسمبر 2016 15:16

دارالسلام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) ایس کرشنا جو ایک معمولی کاروباری سیلزمین تھا کی دو سال قبل پوری زندگی اس وقت بدل گئی جب اسے دارالسلام میں قائم ایک چینی کمپنی میں ملازمت مل گئی ، 40کی دہائی والے تنزانیہ کے ایک شخص نے چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ سن شائن انڈسٹریل کمپنی کے ساتھ کام کرنے سے مجھے نہ صرف کاروبار کی مہارتوں کا نیا سیٹ ملا بلکہ میرے انداز فکر کو بھی تبدیل کر دیا ، کئی برسوں تک ایسی ملازمت جس میں ترقی کا کوئی امکان نہیں تھا کے بعد کرشنا کو 2014ء میں سن شائن انڈسٹریل کمپنی جو کہ کان کنی مینوفیکچر اور لاجسٹکس سمیت مختلف کاروباروں میں ملوث ہے ، ملازمت مل گئی ، یہ کمپنی تیز رفتاری سے فروغ پذیر ہے جو کہ اس کے لئے ایک معجزہ تھا ۔

(جاری ہے)

کرشنا نے کہا کہ اس نے کسی آپریشن اور مینجمنٹ سسٹم کو اتنامستعد نہیں پایا ہے جیسا اس چینی کمپنی نے ایجاد کیا ہے ۔سن شائن انڈسٹریل کمپنی میں شمولیت کے ایک سال بعد تنزانیہ کے ایک شخص کو جنرل منیجر کے عہدے پر ترقی دی گئی ،اس کا کہنا ہے کہ چینی کہاوت ہے کہ ذہانت ودیت ہے لیکن فراست سیکھی جاتی ہے ، تنزانیہ میں چین کے سفیر لی وی یوچنگ نے کہا کہ چینی کمپنیوں نے اس مشرقی افریقی ملک میں 150000براہ راست رو زگار اور 350000 بالو اسطہ روزگار قائم کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین تنزانیہ میں کسی اور ملک کے مقابلے میں روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرنے میں مدد کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :