ایف پی سی سی آئی کی جانب سے ناصرسعید کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 3 دسمبر 2016 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور صدر ن لیگ تاجر ونگ ناصرسعید کے انتقال پرگہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تعزیتی بیان میںکہا کہ (مرحوم)نہ صرف کامیاب بزنس مین تھے بلکہ اعلیٰ صلاحیت کے حامل انسان تھے ان کی اعلیٰ صلاحیت کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

ان کی وفات سے بزنس کمیونٹی ایک محب وطن اور بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کروانے والی قیادت سے محروم ہو گی ہے۔ ناصرسعید مرحوم نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کروانے کیلئے نو جوان نسل کو مفید اور سود مند مشوروں سے رہنمائی دی۔ ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی مغفرت، بلند درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔