پنجاب میں کپاس کی پیداوارمیں20.69فیصد،سندھ میں2.57 اور بلوچستان میں 30.54 فیصد اضافہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:52

ملتان۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے مطابق یکم دسمبر تک گزشتہ سال کی نسبت پنجاب میں کپاس کی پیداوارمیں 20.69فیصد،سندھ میں 2.57فیصد جبکہ بلوچستان میںکپاس کی پیداوار میں 30.54فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی جی اے کے مطابق پنجاب میں یکم دسمبر تک61لاکھ58ہزار870گانٹھ کپاس کی آمدہوئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 51لاکھ03ہزار092گانٹھ کپاس آئی تھی ۔سندھ میں یکم دسمبر تک36لاکھ19ہزار581گانٹھ کپاس جیننگ فیکٹریوں میں پہنچی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں35لاکھ28ہزار841گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں پہنچی تھی۔

متعلقہ عنوان :