ٹیکسٹائل سیکٹر روئی کی خریداری میں بدستور سرفہرست

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:52

ملتان۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)پاکستان ٹیکسٹائل سیکٹر یکم دسمبر تک76لاکھ 83ہزار980گانٹھ روئی خریدکرمقامی روئی کی خریداری کاسب سے بڑاخریدار رہا، ٹیکسٹائل سیکٹرنے گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 62لاکھ 89ہزار 399گانٹھ روئی مقامی جیننگ فیکٹریو ںسے خریدی تھی، ٹیکسٹائل سیکٹر نے پنجاب سے یکم دسمبر تک 47 لاکھ 88 ہزار 212 گانٹھ روئی کی خریداری کی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں پنجاب سے 37لاکھ 28ہزار701گانٹھیں خریدی تھیں،سندھ سے یکم دسمبر تک 28لاکھ95ہزار768گانٹھ خرید کی گئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر نے 25لاکھ60ہزار698گانٹھ روئی خریدی تھیں۔