جھنگ میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

پولیس نے ملزم کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ،ْ گرفتاری کیلئے ٹیمیں سرگرم

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:50

جھنگ میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو تیز دھار آلے ..
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) جھنگ کے نواحی علاقے میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کر دیا۔اطلاعات کے مطابق جھنگ کے نواحی علاقے مدو کی میں اصغرنامی شخص نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اصغر کے ہاں اولاد نہیں تھی جس پر وہ دوسری شادی کرنے کا خواہش مند تھا اور اس حوالے سے اپنی بیوی سے اجازت طلب کرتا رہا جس پر دونوں میں اکثر اوقات جھگڑا بھی ہوتا تھا تاہم اصغر نے دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی سے اجازت طلب کی اورانکار پر مشتعل ہو گیا ۔

ملزم نے کلہاڑیوں کے وار کر کے بیو ی کا گلا کاٹ دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے ٹیم روانہ کر دی گئی ہے ،ْ لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :