لاہوریوں کیلئے خوشخبری، گریٹر اقبال پارک عوام کیلئے کھول دیا گیا

جیلانی پارک میں منعقد کی جانے والی پھولوں کی نمائش گریٹر اقبال پارک میں منتقل

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:45

لاہوریوں کیلئے خوشخبری، گریٹر اقبال پارک عوام کیلئے کھول دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) لاہوریوں کے لیے خوشخبری، گریٹر اقبال پارک کو شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ۔ اب شہر میں داخل ہوتے ہی ناچتے فوارے، رنگ برنگی روشنیاں، خوبصورت نظارے گریٹر اقبال پارک میں مینار پاکستان کے سائے تلے عوام کے منتظر ہوں گے۔ گریٹر اقبال پارک کا افتتاح ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کیا۔

(جاری ہے)

افتتاح کے بعد انہوں نے شہریوں کو مبارکباد بھی دی اور کام کرنے والوں کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اپنی طرز کی یہ اولین کی تفریح گاہ ہے۔ جیلانی پارک میں منعقد کی جانے والی پھولوں کی نمائش کو بھی گریٹر اقبال پارک میں منتقل کر دیا گیا ہے جس سے پارک کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مینار پاکستان کی تزئین وآرائش کے ساتھ ساتھ گریٹر اقبال پارک میں رنگ برنگی روشنیاں کے ساتھ فوارے بھی نصب کیے گئے ۔ یہ فوارے جب ایک ہی وقت میں پانی کی لہروں، رنگوں اور موسیقی کے ساتھ تھرکتے ہیں تو دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔