کاشتکارہلدی کے پتے سوکھنے پر فصل برداشت کرلیں،زرعی ماہرین

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:36

سلانوالی۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)زرعی ماہرین نے ہلدی کے کاشتکاروںکوسفارش کی ہے کہ دسمبرکے آخرتک جب ہلدی کے پتے سوکھنے لگ جائیںبرداشت کرلیں،برداشت سی3.4روزقبل کھیت کوہلکاپانی لگائیںاووروترحالت میںپتے کاٹ کرعلیحدہ کرلیں،اگرزمین زیادہ گیلی ہوگی توکنڈیوںسے مٹی الگ نہیں ہوگی اوراگرزمین ز یادہ سخت ہوگی توبھی برداشت میںدقت ہوگی، فصل کی برداشت کسی کی مددسے کریں،اگرکاشت کی گئی ہلد ی کابیج رکھنامقصودہوتوفصل کا کچھ حصہ کھیت میں بغیربرداشت کے ہی چھوڑ دیں اور کاشت سی3.

(جاری ہے)

4دن پہلے برداشت کرلیں،اگربیج خریدکرلگاناہوتوشروع موسم میںجب فصل برداشت کی جاتی ہے اس وقت اچھابیج خریدکرکسی سایہ دارجگہ پررکھیںاوراس پر4سی7سینٹی میٹرمٹی کی تہہ بچھادیںتا کہ کاشت تک گنڈیاںمحفوظ رہیں،برداشت کی ہوئی ہلدی کی گنڈیوں کو اچھی طرح صاف کرکے پانی میںایک گھنٹہ تک ابالیں جب گنڈیاں ہاتھ سے دبانے پرنرم معلوم ہوں توپانی سے نکال کر دھوپ میں ڈال دیںیہ گنڈیاں10سی8دن میں خشک ہو جائیں گی، اگرمطلع ابرآلودہوتو ہلدی نہ ابالیںکیونکہ پھرہلدی جلدخشک نہیں ہوتی اوراس کی اندرونی رنگ خراب ہوجاتی ہے نیز ابر آلودموسم میں ہلدی کوبھون کرخشک کیاجاسکتاہے۔