اربوں مالیت کے میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے ضلع کا ترقیاتی نقشہ شا ندار انداز میں ابھر کر سامنے آیا ہے ، ڈی سی او

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:36

رحیم یار خان۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)ڈی سی ا و رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے خصوصی اقدامات اور ضلعی انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی کے تحت اربوں مالیت کے میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے ضلع کا ترقیاتی نقشہ شاندار انداز میں ابھر کر سامنے آیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طالب حسین رندھاوا کے ہمراہ شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور فیملی اینڈ چلڈرن پارکس میں کام کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا،ڈی سی او نے ٹی ایم اے سبزہ زار میں زیر تعمیر پارک اینڈ واکنگ ٹریک اور صادق برانچ خانپور اڈا روڈ پر زیر تعمیر فیملی اینڈ چلڈرن پارک کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام پارکس کی تزئین و آرائش تیز رفتاری سے مکمل کریں تاکہ اس عظیم الشان پارک میں موجود سہولیات و خوبصورتی سے اس ضلع کی عوام مستفید ہو سکیں ،انہوں نے ہدایت کی کہ ان پارکس میں پودے او رلائٹس میں مزید اضافہ کیا جائے جبکہ تمام تعمیراتی مراحل میں معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ای اڈی او فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طالب حسین رندھاوا نے جاری ترقیاتی اسکیموں بارے ڈی سی ا وجمیل احمد جمیل کو بریفنگ دی،اس موقع پر ٹی ایم او احمد خان وٹو، ایس ڈی او سید حسنین زیدی، ٹی او ریگولیشن محمود علی سمیت دیگر موجود تھے۔