ریسکیو 1122 نومبر میں57274ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا

ریسکیورز کی فزیکل فٹنس پیشہ ورانہ انداز میں ایمرجنسی مینجمنٹ کے لئے ضروری ہے ‘ ڈاکٹر رضوان نصیر

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:18

ریسکیو 1122 نومبر میں57274ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے گزشتہ روزریسکیو1122 ہیڈ کوارٹرز میں ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیاجسکا مقصد سروس کی کارکردگی کو بہتر اوربِناکسی تفریق کے تمام شہریوں کویکساں معیارکی ایمرجنسی سروسز ڈیلوری کویقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیورز کی فزیکل فٹنس پیشہ ورانہ انداز میں ایمرجنسی منیجمنٹ کے لئے ضروری ہے ۔ انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ مہارتوں اور افسران سمیت عملہ کی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو تاکید کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ریسکیو اسٹیشنز کا معائنہ کریں ، ریسکیو ہیکلز کا جائزہ لیںاورپیشہ ورانہ فرائض کو بہتر انداز میں سرانجام دینے کے لیے اپنے سٹاف کے ساتھ مثبت رویہ اپنائیں۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے اعدادو شمار کے مطابق ریسکیو1122نے گذشتہ ماہ پنجاب بھر میںاپنے سات منٹ ریسپانس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئی53967ریسکیوآپریشن کے دوران57274ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت 19988کال ٹریفک حادثات،26182 میڈیکل ایمرجنسی،1020آگ لگنے کے واقعات ،1388جرائم کی کال41,ڈوبنے کے واقعات, 17عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات اور12دھماکوںکے واقعات اور 5319دیگر ریسکیو آپریشن شامل ہیں جن پر ریسکیو1122نے ریسپانڈ کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر حادثات بڑے شہروں میں پیش آئے جن میں235آگ کے واقعات لاہور میں، 95فیصل آباد ،65گوجرانوالہ ،84راولپنڈی، 35ملتان اور سیالکوٹ میں29آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ اسی طرح 3908ٹریفک حادثات لاہور میں، 1935فیصل آباد، 1061گوجرانوالہ، 1116ملتان جبکہ راولپنڈی میں783ٹریفک حادثات رونما ہوئے جہاں ٹریفک قوانین کے نفاذکی ضرورت ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ بلڈنگ بائی لاز کے مطابق فائرسیفٹی کوڈز پرعملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ ایکسٹرنل سٹیل سٹیئرکیس، فائرڈورز، ایکسٹرنل ہائیڈرنٹس، ایمرجنسی انخلاء کانقشہ، ایمرجنسی پلان، آگ بجھانے کے آلات، اور بلندوبالاعمارت کی چھتوں اور اردگرد تجاوزات کو ہٹانے سے آتشزدگی کے واقعات پرجلدقابو پایا جاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :