اگر مطالبات نہ مانے گئے تو میرا نعرہ گو نواز گو ہو گا۔ بلاول بھٹو زرداری کی دھمکی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:32

کراچی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 دسمبر 2016ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ معیشت کے لیے ہمیں مساوات چاہئیے، جو پیسہ سندھ ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے لیے آتا ہے برائے مہربانی اسے میٹرو بس پر خرچ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی میٹرو بس چاہتا ہوں ، لیکن پہلے پانی دو، تعلیم بھی پہلے دو، صحت بھی پہلے دو ۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات اپوزیشن کے مطالبات کے مطابق ہونی چاہئیں۔ چئیر مین پی پی پی نے دھمکی دی کہ اگر 27 دسمبر تک ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو میرا نعرہ گو نثار سے گو نواز گو ہو جائے گا۔