نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں سینئر بیوروکریٹس کیلئے ’’کائونٹر ٹیررازم سٹریٹجک کمیونیکیشن اینڈ میڈیا انگیجمنٹ‘‘ کے موضوع پر دوروزہ ورکشاپ ،مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ وزارت اطلاعات ونشریات شفقت جلیل اورگیسٹ آف سپیکر ریکٹر محمد اسماعیل قریشی تھے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:11

لاہور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں سینئر بیوروکریٹس کیلئے ’’کائونٹر ٹیررازم سٹریٹجک کمیونیکیشن اینڈ میڈیا انگیجمنٹ‘‘ کے موضوع پر دوروزہ ورکشاپ منعقد کی گئی،تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ وزارت اطلاعات ونشریات شفقت جلیل تھے،جبکہ گیسٹ آف سپیکر این ایس پی پی کے ریکٹر محمد اسماعیل قریشی تھے۔

(جاری ہے)

ملک بھر سے تعلق رکھنے والے افسران کودوروزہ ورکشاپ میںمیڈیا بریفنگ کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔ این ایس پی پی کے ریکٹر محمد اسماعیل قریشی نے دوروزہ کامیاب ٹریننگ کرنیوالے افسران کو مبارکباددی اور کہا کہ آپ لوگ ملک وقوم کا سرمایہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ دور میں میڈیا کا اہم کردار ہے ،اس لئے میڈیا کی یہ تربیتی ورکشاپ آپ کو مستقبل میں بہت مددگار ثابت ہوگی۔تقریب میں پنجاب،سندھ،بلوچستان اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والے 56سینئر افسران نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر سینئر افسران میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔