ترنول کے قریب ٹریفک حادثے میں پیپلز پارٹی مالاکنڈ ڈویژن کے رہنما باچا خان اور اپر دیر بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جاوید روغانی زخمی ہو گئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) اسلام آباد موٹروے پر ترنول کے قریب ٹریفک حادثے میں پاکستان پیپلز پارٹی مالاکنڈ ڈویژن کے رہنما باچا خان اور اپر دیر بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جاوید روغانی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ دونوں رہنما لاہور میں پیپلز پارٹی کے کنونشن میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ اسلام آباد موٹر وے پر ترنول کے قریب ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث سڑک سے اتر کر نیچے گڑھے میں جا گری جس سے دونوں رہنما شدید زخمی ہو گئے جنہیں امدادی کارکنوں نے فوری طور پر پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔