سکھر پولیس نے دو مختلف مقابلوں میں دو ملزمان کو زخمی حالت میںگرفتار کر لیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:57

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) سکھر پولیس نے باگڑ جی اور مبارکپور کے مقاما ت پر دو مختلف مقابلوں میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، پولیس ترجمان کیمطابق سکھرکے نواحی علاقہ باگڑ جی بچاؤ بند کے 9 میل کے قریب پولیس مقابلہ میں ملزم نہال جتوئی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ، گرفتار ملزم پر قلم 324,353 پی پی سی اور13 D کے تحت کیس نمبر32/2016 درج کیا گیا ہے ،جبکہ بارک پور ٹھکراٹو باغ کے علاقہ میں مقابلہ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، پولیس ترجمان کیمطابق ایس ایچ او مبارکپور عبدالکریم کی سربراہی میں پولیس کا تین ملزمان کیساتھ مقابلہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک جوابدار صدام حسین رند کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی پسٹل اور گولیاں برامد کر لی گئیں، جبکہ دو ملزمان فرار میں کامیاب ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :