مبینہ پولیس مقابلہ میں نوجوان کی ہلاکت کا کیس پولیس اہلکاروں کیخلاف درج کرنے کا حکم

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:57

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) پنوعاقل کے ایڈیشنل سیشن جج راجیش چندر راجپوت کی عدالت نے لاڑکانہ کے رہائشی محمد عظیم بھٹو کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے 3 اکتوبر کو مبینہ پولیس مقابلہ کے نتیجہ میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک کیے جانے والے نوجوان وقار بھٹو کے قتل کا کیس ایس ایس پی سکھر امجدشیخ، سابق ڈی ایس پی مشتاق شاہ ، ایس ایچ او دادلو تھانہ شوکت آرائیں، ایس ایچ او آباد تھانہ خالد میمن ، 15 انچارج آصف مغل، جمعدار ندیم احمد وسیر ، اہلکار مختیار احمد، شہاب الدین ، ٹیکسی ڈرائیور امداد حسین اور پانچ نا معلوم اہلکاروں سمیت 14 اہلکاروں کے خلاف آباد تھانہ میں داخل کیا جانے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :