شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ’’محفوظ نیٹ ورک کوڈنگ ‘‘کے عنوان پر پی ایچ ڈی تحقیقی سیمینار

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:57

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ’’محفوظ نیٹ ورک کوڈنگ ‘‘کے عنوان ..
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں ’’محفوظ نیٹ ورک کوڈنگ ‘‘کے عنوان پر محقق محمد ارشاد نذیر نے پی ایچ ڈی تحقیق کا پہلا سیمینار پیش کیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسزنے کی۔ اس موقع پر محقق محمد ارشاد نذیر نے کہا کہ محفوظ نیٹ ورک کوڈنگ آج کے دور میں لازما ً ضروری ہے۔

(جاری ہے)

محفوظ کوڈنگ سے آپ اپنے ماڈلز اور کام کو صحیح طرح محفوظ بنا سکتے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں محفوظ نیٹ ورک کوڈنگ کی اصطلاح عام ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر نے کہا کہ محقق نے محفوظ نیٹ ورک کوڈنگ سسٹم پر تحقیق کی ہے جو لائقِ تعریف ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا کہ اس نیٹ ورک کوڈنگ سسٹم کے استعمال سے آپ اپنے کام کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ محقق نے اپنی تحقیق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے رہنما اصولوں کی روشنی میں انجام دی ہے۔