محکمہ صحت میں ایک ہی برادری کے 65 لوگ بھرتی ہونے پر نوٹس، ڈی سی گھوٹکی نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:57

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے محکمہ صحت گھوٹکی میں ایک ہی برادری کے 65 لوگ بھرتی ہونے کی بابت اخباری خبروں نوٹس لیا جانے پر کاروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گھوٹکی خالد سلیم، ڈی آئی او گھوٹکی رافعہ بانو شیخ اور ڈی ایچ او پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ڈی سی گھوٹکی نے کمیٹی کاہدایت کی ہے کہ دو ہفتوں کے اندر انکوائری کرکے رپورٹ فراہم کی جائے کہ محکمہ صحت گھوٹکی میں ایک ہی برادری کے 65 لوگ کیسے بھرتی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ ضلع گھوٹکی میں کرپشن اور میرٹ کی خلاف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے ۔