ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سکھر کیجانب سے پنوعاقل میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:54

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)ڈی آئی جی سکھر پولیس کیپٹن (ر) فیروز شاہ اور ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے پنوعاقل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، پولیس ترجمان کیمطابق ا س موقع پر علاقہ مکینوں اور سائیلین سے شکایات سماعت کی گئیں، اور موقع پر احکامات دیے گئے ۔ علاقہ مکینوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔