ویلج کونسل صوابی میرا میں پرائیویٹ سکول سبقت لے گئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:54

ہری پور۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ویلج کونسل صوابی میرا میں پرائیویٹ سکول سرکاری سکولوں پر سبقت لے گئے، چار سرکاری پرائمری سکولوں کو بند کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران کی طرف سے آخری وارننگ جاری کی گئی ہے، پرائمری سکولوں میں طلباء و طالبات کی تعداد 50 سے کم ہونے کی وجہ سے بند کیا جا رہا ہے، محکمہ تعلیم ہری پور کے دور افتادہ اور شہر سے دور ویلج کونسل صوابی میرا کے چار پرائمری سکولز گورنمنٹ پرائمری سکول میرا، گورنمنٹ پرائمری سکول صوابی، گورنمنٹ پرائمری سکول بانڈہ مانسہریاں اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول صوابی میرا میں طلبا و طالبات کی تعداد 100 سے بھی کم ہے۔

ویلج کونسل کے والدین کا اعتماد آج بھی گورنمنٹ کے سکولوں پر بحال نہیں ہو سکا، زیادہ تر طلباء و طالبات پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے افسران کو چاہئے کہ سرکاری سکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ والدین کا اعتماد سرکاری سکولوں پر بحال ہو سکے اور سرکاری سکولوں کو بند ہونے سے بچایا جا سکے۔

بند ہونے والوں سرکاری سکولوں میں تاریخی سکول گورنمنٹ پرائمری سکول میرا بھی شامل ہے، اس سکول میں پہلی دفعہ کلاسوں کا اجرا 1927ء میں کیا گیا تھا مگر بدقسمتی سے آج بھی یہاں پر بجلی کا میٹر نہیں لگ سکا، اسی طرح گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول صوابی میرا میں بجلی کا میٹر نومبر 2016ء میں لگایا گیا جبکہ سکول 2006ء میں تعمیر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :