کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا، کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مزید 3 ایئرپورٹ پر اقدامات سخت کردیئے گئے ،ڈالر کے مقابلے میں روپے کو مصنوعی طور پر تین روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے، ڈالر کی قیمت میں ایک روپے اضافے سے ملک کو 58بلین کا نقصان ہوتا ہے ،غیر قانونی منی چینجر، ایئرپورٹ پر ایمرجنسی آپریشن ہورہا ہے،ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافہ ختم ہوجائے گا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:45

ٓاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مزید تین ایئرپورٹ پر اقدامات سخت کردیئے گئے ،ڈالر کے مقابلے میں روپے کو مصنوعی طور پر تین روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے،کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا۔ ڈالر کی قیمت میں ایک روپے اضافے سے ملک کو 58بلین کا نقصان ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر قانونی منی چینجر، ایئرپورٹ پر ایمرجنسی آپریشن ہورہا ہے،ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافہ ختم ہوجائے گا۔جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں روپے کی قدر میں استحکام پر غورکیا گیا۔اجلاس میں فرکس ایسوسی ایشن شیخ علاؤدین سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں ایک روپے مستحکم ہوا ہے۔صدر کرنسی ایسوسی ایشن علاؤ الدین نے کہاکہ غیر لائسنس کرنسی کا کاروبار کرنے غیر قانونی طور پر روپے کی قدر غیر مستحکم کر رہے ہیں۔( و خ )