حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لے کوشاں ہے ، رانا اقبال ہرناہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:45

سیالکوٹ۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 121کے رکن صوبائی اسمبلی رانا اقبال ہرناہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں عوامی مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے ۔ حکومت نے ایک سال کے قلیل عرصہ میں ملکی خوشحالی اور ترقی کا سفر عوام کے سامنے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے بجلی بحران پر قابو پایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک کی بگڑی ہوئی صورتحال پر عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا اور بھاری مینڈ یٹ سے کامیاب کروایا ۔ مسلم لیگ (ن) کو پوری قوم نے بھاری مینڈیٹ سے منتخب کیا ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی آواز کو اپنی آواز سمجھتے ہوئے ملکی مسائل حل کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔ بجلی بحران کے خاتمہ کے لئے بجلی گھروں کی تعمیر ، دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ، معیشت کی کمزوری کے لئے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ حکومت کی بہترین کارکردگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف نے ملک کو مسائل سے آزادی دلانے کیلئے جو حکمت عملی مرتب کی ہے وہ احسن اقدام ہے۔