ریسکیونے گزشتہ ماہ 1548افراد کو طبی امداد فراہم کی،ڈاکٹر ناطق حیات

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:45

ڈی جی خان۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے نومبر میں 1548افراد کو ابتدائی طبی امداددی اور 605کو ہسپتال منتقل کیا ،یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے مرکزی سٹیشن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ، کنٹرول روم انچارج میاں عبدالروف اور سٹیشن کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی، اجلاس میں گزشتہ ماہ رونما ہونیوالے حادثات کا جائزہ لیاگیا، ڈاکٹر ناطق حیات نے کہاکہ گزشتہ ماہ سڑک حادثات کے 481، میڈیکل کے 1119، آتشزدگی کے 25، جرائم کے 77او ر مختلف نوعیت کے 408واقعات رونما ہوئے، انہوں نے کہاکہ معاشرہ میں آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر تے ہوئے حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :