چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون،19مجرمگرفتار

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:45

فیصل آباد۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئی02عددپسٹل قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے بتایا کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب14 اشتہاری مجرمان اور05ٹارگٹ ایفنڈرز کو گرفتار کر لیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئی2.155 کلوگرام چرس اور61لیٹر شراب بھی برآمد کرلی گئی ہے۔