اوور لوڈ 77 گاڑیوں کے چالان،33 تھانوں میں بند

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:43

فیصل آباد۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)ڈی سی او سلمان غنی کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے آصف نول کی زیر نگرانی چیکنگ ٹیموں نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے اوور لوڈ 77 گاڑیوں کے چالان،33 کو تھانوں میں بند اور موقع پر ایک لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔